اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ایل این جی سکینڈل میں وزیراعلیٰ جام کمال بھی نرغے میں آ گئے،جام کمال نے خاموشی سے کہاں کا خفیہ دورہ کیا؟ ایک او ر بڑی گرفتاری بھی متوقع، حیران کن انکشافات

datetime 24  جولائی  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) نیب حکام کے مطابق چیئرمین نیب کی اجازت کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو ایل این جی سکینڈل میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایل این جی سکینڈل میں اربوں روپے کی لوٹ مار کے وقت جام کمال وزیر مملکت برائے پٹرولیم تھے اور شاہد خاقان عباسی کے دست راست اور انتہائی قریبی ہونے کے علاوہ ماتحت وزیر پٹرولیم بھی تھے

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ایل این جی سکینڈل میں وزارت پٹرولیم کے سابق سیکرٹری عابد سعید اور اعلیٰ افسر مبین صولت کے وعدہ صاف گواہ بننے کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جب ایل این جی ٹرمینل پورٹ قاسم میں تنصیب کیا جارہا تھا تو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال وزیر مملکت پٹرولیم تھے اس لئے ان سے اہم سوالات پوچھنے ہیں، اس کے علاوہ جام کمال نے بطور وزیر مملکت چھپ کر اور خاموشی کے ساتھ آئل کمپنی مول (mol) کے ہیڈکوارٹر ھنگری کا خفیہ دورہ بھی کیا تھا، اس بات پر بھی جام کمال سے پوچھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جام کمال کے علاوہ اوگرا کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل کو بھی اسی سکینڈل میں گرفتار کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سابق ممبرگیس و اوگرا عامر نسیم کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ جام کمال کا دورہ مول ہیڈکوارٹر ھنگری کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی آئل کمپنی مول کرک میں آئل و گیس کی تلاش میں مصروف ہے اور کمپنی کے خلاف اربوں روپے کا گیس اور آئل چوری کے الزامات میں جبکہ آڈٹ حکام نے اربوں روپے چوری کرنے کے الزامات مول کمپنی پر عائد کئے ہیں ان حالات میں جام کمال کا دورہ ھنگری بڑی اہمیت کا کامل ہے جام کمال کے بارے میں علم ہوا تھا کہ انہوں نے ھنگری کا ویزا پاکستان سے نہیں بلکہ دبئی سے حاصل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…