اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

’’ ملازمت کا جھانسہ دیکر 2 لڑکیوں کی فروخت کامعاملہ ‘‘ ملزمان گرفتار، تعلق کس سیاسی جماعت سے نکلا ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  جولائی  2019 |

کراچی(آن لائن) کراچی میں 2 لڑکیوں کو گھریلو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر انہیں فروخت کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان سامنے آگئے، تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔گزشتہ سال دسمبر میں قیوم آباد کے رہائشی محنت کش اسرار حسین کے گھر پر اس کی پڑوسن صوفیہ اپنے ساتھ اسرار عباسی اور اس کی اہلیہ انعم کو لائی اور اسرار حسین کی

دونوں بیٹیوں کو ڈیفنس میں ملازمت کا جھانسہ دے کر اپنے ہمراہ لے گئی۔ابتداء میں لڑکیوں کے اہل خانہ کو 20 ہزار روپے ایڈوانس تنخواہ بھی دے دی گئی تاہم بعد میں وہ نہیں ہوا جو بتایا گیا تھا۔ملزم اسرار نے خود کو پاکستان تحریک انصاف کا عہدے دار بتا کر غریب خاندان کو ڈرا کر رکھا اور 6 ماہ تک دونوں بہنوں کو اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا۔ایک متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم اسرار عباسی اور انعم نے بڑی بہن کو سہراب گوٹھ میں افغانی شہری کے پاس 3 ۔لاکھ روپے میں بیچ دیا، جبکہ اسے زبردستی جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔اس دوران لڑکیوں کے اہل خانہ پولیس کے پاس چکر کاٹتے رہے لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لڑکیوں کے ماموں کے مطابق ان کی بھانجی زاہدہ کا فون آیا جس نے بتایا کہ وہ سہراب گوٹھ میں رہ رہی ہے، جس پر مدینہ کالونی تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کرایا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔5 جولائی کو دوسری لڑکی شبینہ نے اپنے والد کو فون کیا اور بتایا کہ اسے ڈیفنس کے ایک گھر میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق اسرار عباسی نامی شخص کے پاس ماضی میں پارٹی عہدہ ضرور تھا تاہم اب اس کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے اور وہ پچھلے 5 سال سے پارٹی کی سرگرمیوں میں بھی پیش نہیں ہو رہا ہے۔اصل ملزمان اسرار عباسی، انعم اور صوفیہ اب تک مفرور ہیں جبکہ متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ یہ پھر کسی کا گھر برباد نہ کر سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…