پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

بغیر اجازت یہ کام کیوں کیا؟مریم نواز سمیت متعدد لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج 

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ریلی نکالنے اور جلسہ کرنے پر مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق  فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد، سرگودھا روڈ، سمن آباد اور فیکٹری ایریا میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، ان مقدمات میں پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر سندھ زبیر عمر، مصدق ملک، جاوید لطیف، طلال چوہدری، ارکان اسمبلی علی عباس، فقیر حسین ڈوگر،

حامد رشید، رائے حیدر علی اور جعفر علی ہوچہ سمیت دیگر رہنما بھی بطور ملزم نامزد کئے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی پر درج مقدمات میں انتشار پھیلانے، غیر قانونی جلسہ، نقص امن اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ مریم نواز نے 21 جولائی کو فیصل آباد میں ریلی نکالنے اور جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی تھی، انتظامیہ کی اجازت کے بغیر مریم نواز نے ریلی نکالی اور جلسہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…