پیر‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2026 

مون سون کا طاقتور سسٹم 24 جولائی کی شام پاکستان کے بالائی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان،محکمہ موسمیات نے انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 23  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)مون سون کا طاقتور سسٹم 24 جولائی کی شام پاکستان کے بالائی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق مون سون کا طاقتور سسٹم پاکستان کے قریب منڈلانے لگا ہے، یہ سسٹم 24 جولائی کی شام بالائی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کے نئے سسٹم کے نتیجے میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان بڑے دریاؤں میں کہیں اونچے اور کہیں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا خدشہ ہے،

برساتی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔سسٹم 24 جولائی کی شام بڑے دریاؤں پر بھی اثر انداز ہو گا، جس کے بعد ان دریاؤں میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا کے بالائی حصے پر اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے، ان علاقوں میں انتہائی غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ اور زیریں علاقوں میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب  آسکتا ہے۔دریائے سندھ میں بھی تربیلا کے مقام پر درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق برساتی نالوں میں بھی پانی کی سطح اونچے درجے سے تجاوز کر سکتی ہے، برساتی نالے بین، بسنتر، کیتھر، ڈیک، پلکھو، ایک اور بھمبھر میں طغیانی کا خطرہ ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ سیلابی صورت حال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ کو  پشاور، کوہاٹ، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، میرپور خاص، حیدر آباد ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔مظفر آباد شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے کیساتھ کبھی تیز اورکبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے

جبکہ ملک کے اکثر علاقوں میں (آج) موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ادھر کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں معطل ہونے والی بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہیں ہو سکی ہے۔ملیر کے علاقے کالا بورڈ، مرغی خانہ، جعفر طیار میں گزشتہ شام سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ کئی علاقوں میں صبح 7 بجے بجلی کی فراہمی بحال ہوئی ہے۔حیدر آباد میں سرکاری اداروں کی کارکردگی نے ایک گھنٹے کی بارش کو شہر کیلئے رحمت سے زحمت بنا دیا۔فراہمی و نکاسی آب کے خراب نظام کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…