بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بجلی کی پیداوارتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)واپڈاپن بجلی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،گزشتہ روز واپڈا کے پن بجلی گھروں نے نیشنل گرڈ کو پیک آورز کے دوران 7ہزار 591 میگاواٹ بجلی مہیا کی، جو پاکستان میں پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہے۔پن بجلی کی یہ ریکارڈ پیداوار تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے اور نیلم جہلم سے بجلی کی بھرپور پیداوارکی بدولت ممکن ہوئی۔ قبل ازیں واپڈا پن بجلی کی زیادہ سے

زیادہ پیداوار کا ریکارڈ 7ہزار 585میگاواٹ تھا جو گزشتہ سال 19ستمبر کو بنا تھا۔ گزشتہ روزپیک آورز کے دوران پن بجلی کے پیداواری اعداد و شمار کے مطابق تربیلا پن بجلی گھر سے 2ہزار 907 میگاواٹ، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے ایک ہزار 372میگاواٹ،غازی بروتھاپن بجلی گھر سے ایک ہزار 450میگاواٹ، نیلم جہلم پن بجلی گھر سے 973 میگاواٹ،منگلا پن بجلی گھر سے 210میگاواٹ، وارسک پن بجلی گھر سے 175میگاواٹ جبکہ واپڈا کے دیگر بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو 504میگاواٹ پن بجلیپیدا ہوئی۔پن بجلی کے تین بڑے منصوبوں یعنی نیلم جہلم، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے اور گولن گول کی مرحلہ وار تکمیل سے واپڈا کی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6ہزار 902میگاواٹ سے بڑھ کر 9ہزار 389میگاواٹ ہوچکی ہے۔ توقع ہے کہ اس سال دریاں میں پانی کی زیادہ آمد، آبی ذخائر میں پانی کی بلند سطح اور ارسا کی جانب سے صوبوں کی ضروریات کے مطابق آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کی بدولت رواں سال پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ 8ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ واپڈا کے مجموعی طور پر 22پن بجلی گھرہیں، جو نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطا31ارب یونٹ سستی پن بجلی مہیا کرتے ہیں۔ پن بجلی کی یہ پیداوار ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اور سستی ترین بجلی ہونے کی وجہ سے صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں کو کم سطح پر رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…