بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کس حکومتی وزیر کی وجہ سے ملا؟ وفاقی وزیر فواد چوہدری نےراز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی )اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر سوشل میڈیا پر خوب بحث ہوئی تھی اور بہت سے لوگوں نے مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا اور سوال اٹھا یاتھا کہ انہیں تمغہ امتیاز کس کے کہنے پر دیا جا رہا ہے ؟اب لوگوں کو ان کے سوال کا جواب مل گیاہے

اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔گذشتہ دنوں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اینکر پرسن کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ مہوش حیات کا نام کسی اور نے نہیں بلکہ خود انہوں نے تجویز کیا تھا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں مہوش حیات کو جانتا نہیں، میں پہلی بار مہوش حیات کو ایوان صدر میں ملا جس دن انہیں یہ ایوارڈ دیا جانا تھا، ان کا نام تجویز کرنے کی وجہ بالکل سادہ ہے ان کی تین فلموں کی کمائی ایک بلین روپے تھی اور فلموں کی کمائی کا یہ اعزاز کسی اور اداکار یا اداکارہ کے حصے نہیں آیا۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میرے علم میں بات لائی گئی وسیم اکرم، وقار یونس، ریما خان، بابرہ شریف جیسی شخصیات کو کبھی ایوارڈ نہیں دیا گیا جن کی اپنی اپنی فیلڈ میں گراں قدر خدمات ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا کہ انہیں بھی ایوارڈ دیئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…