ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

”کہیں عمران خان ٹرمپ کی حکومت ہی نہ گرا دے“ وزیراعظم کے امریکہ میں جلسے کے بعد امریکی صدر کی مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، دلچسپ تبصرے

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان کا تین روزہ سرکاری دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب دْنیائے ٹویٹر کا نمبر ون ٹرینڈ بن چْکا ہے۔پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پرٹاپ ٹین میں سے 9 ٹرینڈز وزیرِاعظم عمران خان کے جلسے اور دورہ امریکا کے نام ہوگئے۔ ہیش ٹیگ پی ایم آئی کے جلسہ ان یو ایس اے پر اب تک ایک سو اکہتر ہزار ٹوئٹس کئے جاچکے ہیں۔عمران خان کا واشنگٹن میں خطاب ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنانے میں جلسے کے شرکاء نے اہم کردار ادا کیا،

ٹرینڈ کے تحت جلسے کے شرکاء کی جانب سے جلسہ گاہ کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔اس طرح سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایک صارف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی جاری کی ہے جو مبینہ طور پر ایڈیٹ کی گئی ہے اس تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تقریر ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں، ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کہیں عمران خان میری ہی حکومت نہ گرا دے۔ ایک صارف عریشہ نے کہاکہ یہ کوئی کنسرٹ نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے وزیراعظم کا دورہ امریکہ ہے۔ ایک اور صارف بہرام خان نے ایرینا کیپیٹل ون کے باہر لوگوں کا جم غفیر وزیراعظم عمران خان کا انتظار کر رہا ہے، ایک صارف نے وہاں کے مناظر دیکھ کر واشنگٹن جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا، ایک صارف ایم عمران نے لکھا کہ وہاں خان وہاں پہنچ گیا جہاں کوئی لیڈر نہیں پہنچ سکا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان خطاب سننے کے لیے کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی موجود تھے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ وہ پاکستانیوں کا کیس ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھیں گے اور کسی کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنے وژن کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کے سامنے نیا پاکستان بنا رہے ہیں،

طاقت ورجواب دینے کے بجائے سیاسی انتقام کا رونا روتے ہیں، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام لوگوں پرتمام کیس پرانے ہیں، ہم نے کیس نہیں بنائے، صرف نیب اور ایف آئی اے کو آزادکیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اب طاقتورکمزورکے لیے ایک ہی قانون ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان دین کے نام پرسب کو لے کرآ گئے ہیں، پہلی بار پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیرچل رہی ہے، خودکوسیکولرکہنے والابلاول بھی ان کے ساتھ مل گیا ہے،

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوپتہ ہی نہیں کہ ان کی پارٹی کیاہے، ن لیگ، پی پی پی،فضل الرحمان سب مجھ سے این آراو چاہتے ہیں، ایک بادشاہ نے بھی ان لوگوں کی سفارش کی ہے لیکن میں نہیں مانا، دنیا ادھرسے اُدھر ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمران اربوں روپے ملک سے باہر لے کرگئے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بدلے گا، جو مرضی کریں، دھرنا دیں جلسے جلوس کریں، پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جیل میں گھرکا کھانا، ٹی وی، اے سی مانگتے ہیں

مگر انہیں اب کچھ نہیں ملے گا، واپس جاکرجیل سے ٹی وی، اے سی اتروا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس پر مریم صاحبہ بہت شور مچائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کو اوپر آنے کا موقع ہی نہیں ملتا، ہمارا نظام تعلیم نچلے طبقے کو اوپر نہیں آنے دیتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار سرکاری سکولوں میں یکساں نصاب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کوئی رشتہ دارکسی عہدے پر نہیں، جاگیردارانہ نظام ختم ہوگا تو ملک میں میرٹ آئے گا، پاکستان دیکھتے دیکھتے ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کے پیچھے بھی کرپشن نکلے گی، بیرون ملک ہر کمپنی ایک ہی بات کرتی ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے، وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن ختم کریں گے، کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر دکھائیں گے، معاشی بحران سے نکال کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…