ہارون آباد(این این آئی) شہر اور مضافاتی علاقوں میں دوکانداروں کی طرف سے من مانے ریٹس پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کی جارہی ہے، ہر چیز دو سے تین گنا مہنگی، ہارون آباد شہر میں پرائس کنٹرول کا نظام ناپید ہوجانے پر لوٹ مارکا بازار گرم ہو گیا ہے۔ شہر میں کھانے پینے، کپڑے جوتے اور ضروریات زندگی کی ہر چیز ہی تقریباً مارکیٹ سے تین سے چار گنا زائد ریٹ پر فروخت کی جارہی ہے دالیں، چاول، گوشت، سبزی، آٹا، چینی، روٹی، نان، چنے ہر چیز ہی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے۔شہر کے
تمام تر ہوٹلز مالکان، پرچون کریانہ والوں کے اپنے اپنے ریٹس مقرر ہیں جو شہریوں کو جی بھر کے لوٹ رہے ہیں۔ضلعی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی پرائس چیکنگ کامعقول انتظام نہ ہونے سے عوام الناس مشکلات کا شکار ہے۔شہریوں محمد حنیف ۔ محمد رشید۔ اکرم علی۔ خورشید جان۔ نور محمد۔ ریاض احمد و دیگر نے ڈی سی او بھاولنگر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد اپیل کی کہ دوکانداروں کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ پر خریداری طے شدہ حکومتی ریٹ پر باآسانی میسر ہوسکے