لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فردوس باجی عمران نیازی اپوزیشن کے پہرے اور چوکیداری کے لئے آپ کو یہی چھوڑ گیا ہے،امریکہ ساتھ نہ جانے کا آپ کا غم سمجھ سکتے ہیں،اگلی بار سفارش کریں گے کہ آپ کو ساتھ لے کر جائیں،امریکہ نہ جانے کے غم میں آپ کا بیان جائز ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر
اپنے رد عمل میں انوں نے کہا کہ عمران نیازی نے امریکہ میں ایسی ریاست کا وژن دیا جہاں مخالف آواز جیل میں بند ہے،جہاں فردوس باجی، علیمہ باجی اور جہانگیر ترین جیل سے باہر ہیں،جہاں روٹی، کاروبار اور روزگار سب بند ہے،ایسی ریاست کا وژن دیا جہاں پشاور میٹرو کے ایک کھرب کا کھڈے کھودنے والے کو کوئی پوچھنے والا نہیں،فردوس باجی لیکن آج آپ کا رونا بنتا ہے۔