اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق کومسخ نہ کریں۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیاتھا،جنرل راحیل شریف دورہ سعودی عرب پر آپ کے والد نواز شریف کے ساتھ تھے، جنرل قمر جاوید باجوہ
اور شاہد خاقان عباسی نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کیا یہ تین وزرائے اعظم سلیکٹڈ تھے؟ واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سلیکٹڈ بھی امریکہ کے وفد میں شامل ہے نا؟ عوام کا وزیراعظم ہوتا تو وفد کا سربراہ بن کے وفد کو لیڈ کرتا! جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا! ایسے اقتدار سے قید اچھی! فردوس عاشق کے جوابی ٹوئٹ سے مریم نواز کو اپنا ٹوئٹ مہنگا پڑ گیا۔