پشاور(این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو ایک دوسرے کا مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہیے، اگر احتجاج کا رویہ اختیار کیا جائیگا تو پھر کسی کی حکومت نہیں چلے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اس رویے کے ساتھ کل اگر حزب اختلاف انتخاب جیت گئی تو موجودہ حکمران جماعت والے بھی اسے نہیں مانیں گے۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات شفاف ترین ہوئے تھے
جس کی گواہی بین الاقوامی اداروں نے بھی دی، میڈیا نے بھی دیکھا تھا کہ اسقدر پرامن انتخابات ماضی میں کبھی نہیں ہوئے۔حزب اختلاف کے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق جلسے جلوس کریں، تاہم انتخابی نتائج کو تسلیم کرنا چاہئے۔قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں اسد قیصر نے کہا کہ وہاں زیادہ تر آزاد امیدواروں کے جیتنے کا رواج ہے، سیاسی جماعتوں کو یہاں اپنی جڑیں بنانے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں ہماری جماعت کے اپنے لوگ آزاد کھڑے نہ ہوتے تو پی ٹی آئی سے کوئی نہیں جیت سکتا تھا، ہر نشست پر ہمارے اپنے دو سے تین لوگ آزاد کھڑے ہوئے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں انتخابات ایک تاریخی دن تھا جس سے اس علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا، عوام نے پہلی بار اتنے پرجوش طریقے سے انتخابات میں حصہ لیا۔ہر نشست پر ہمارے اپنے دو سے تین لوگ آزاد کھڑے ہوئے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں انتخابات ایک تاریخی دن تھا جس سے اس علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا، عوام نے پہلی بار اتنے پرجوش طریقے سے انتخابات میں حصہ لیا۔