اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت (کل) منگل 23جولائی کو ہوگی ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کر دہ کاز لسٹ کے مطابق مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں
تین رکنی بینچ (کل) منگل 23 جولائی کو کریگا،جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطاء بندیال بھی بینچ میں شامل ہیں ۔ اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور سمیت درخواست گزاروں کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دیئے گئے،اٹارنی جنرل انور منصور تجاویز عدالت میں پیش کریں گے ،گزشتہ سماعت پر تینوں درخواست گزاروں کے وکلاء نے دلائل دئیے تھے۔