اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کی فیصل آباد ریلی نے حکومت کی ٹانگیں کپکپا دی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ
مریم نواز کو روک سکتے ہو تو روک لو کیونکہ مریم نواز کی فیصل آباد ریلی نے حکومت کی ٹانگیں کپکپا دی ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ڈر اور نواز شریف کے حوصلے میں فرق صرف سلیکٹڈ کا ہے ۔