بہاولپور(آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ(ن) کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر سے 4 من چرس برآمد کر لی اور ان کے بیٹے طیب کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر بہاولپور سے مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے
فوزیہ ایوب کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے 4 من چرس برآمد کر لی اور وہاں سے فوزیہ ایوب کے بیٹے طیب کو گرفتار کر لیا ۔ بعدازاں تفتیش کے بعد سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اسلم ورک کے بیٹے عدیل کو بھی اے این ایف نے حراست میں لے لیا ۔ جن سے تحقیقات جاری ہیں ۔