کراچی(این این آئی)نئے مالی سال میں مہنگائی کی رفتار بھی مزید تیز ہوگئی ہے،ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی31بنیادی اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں، ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوسرے ہفتے کے دوران ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 15.01 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ سال یہ شرح 4.2فیصد تھی، ہفتے کے دوران مارکیٹ میں آلو، لہسن، چینی، آٹا، گھی، دال ماش، دال مونگ، دال مسور، دال چنا، مٹن، بیف، دودھ اور دہی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔روزمرہ استعمال کی اشیاء میں سے گیس، کپڑا، صابن، انرجی سیور اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوگئی۔ مسلسل مہنگائی کے باعث مارکیٹ میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 53 بنیادی اشیاء میں سے 46 اشیاء گزشتہ سال کے مقابلے میں 91 فیصد تک مہنگی ہو چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گیس گزشتہ سال سے 91 فیصد مہنگی جبکہ لہسن گزشتہ سال سے 74 فیصد مہنگا ہے، دال مونگ کی قیمت 49 فیصد، پیاز کی 44 فیصد، چینی کی 31 فیصداور دال ماش کی قیمت 20 فیصد زیادہ ہوچکی ہے، سگریٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد مہنگا جبکہ کپڑا 20 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔ فتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی31بنیادی اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں، ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوسرے ہفتے کے دوران ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 15.01 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ سال یہ شرح 4.2فیصد تھی، ہفتے کے دوران مارکیٹ میں آلو، لہسن، چینی، آٹا، گھی، دال ماش، دال مونگ، دال مسور، دال چنا، مٹن، بیف، دودھ اور دہی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔