بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کراچی، اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت،بات اربوں روپے تک پہنچ گئی، سنسنی خیز انکشافات

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،ملزم عاطف زمان نے مبینہ انویسٹرز کو 1 ارب 56 کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار کی رقم ادا کرنی تھی، عاطف نے 26 افراد سے 1 ارب 26 کروڑ 25 لاکھ 6 ہزار کی رقم لے رکھی تھی۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم عاطف نے شراکت داروں کی دی گئی رقم پر 30 کروڑ 15 لاکھ 20 ہزار روپے منافع دینا تھا۔

مقتول مرید عباس نے ملزم عاطف زمان کو 11 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار روپے دے رکھے تھے جس پر مقتول کو 2 کروڑ 93 لاکھ 12 ہزار منافع ملنا تھا۔مقتول خضر حیات کے عاطف زمان کے پاس 1کروڑ 58 لاکھ روپے موجود تھے، مقتول خضر حیات کو منافع کے نام پر 31 لاکھ 60 ہزار کی رقم ملنی تھی۔ملزم عاطف کے دوست محمد یاسر نے 51 کروڑ 50 لاکھ روپے مبینہ کاروبار میں لگا رکھے تھے، 51 کروڑ 50 لاکھ کی رقم پر محمد یاسر کو 12 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار روپے منافع ملنا تھا۔مرید قتل کیس کے عینی شاہد عمر ریحان کی 8 کروڑ 56 لاکھ کی سرمایہ کاری تھی جس پر عمر ریحان کو 2 کروڑ 14 لاکھ روپے ملنے تھے۔ملزم عاطف زمان کے اب تک 26 انویسٹرز سامنے آچکے ہیں جبکہ مرکزی سرمایہ کاروں سے بیانات لینے کاسلسلہ جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ متاثرین میں سے کسی نے بھی کاروباری دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروانے کے لیے رابطہ نہیں کیا ہے، پولیس کے پاس اب تک صرف دوہرے قتل کی تفتیش کا مینڈیٹ ہے، مالی دھوکے کی تحقیقات کے لیے پولیس چیف کو بھیجا گیا ہے۔خط میں مالی دھوکے کی تفتیش نیب سے کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، پولیس چیف نیب تفتیش کی درخواست آئی جی سندھ کو ارسال کریں گے،آئی جی سندھ نیب تفتیش کی درخواست سندھ چیف سیکرٹری کو ارسال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…