لاہور(این این آئی) پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ مبینہ ویڈیوکے حوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹراشرف طاہر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب فورنزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا تھا تاہم ابھی تک ہمیں کوئی ویڈیو موصول نہیں ہوئی ہے۔ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی نے واضح کیا کہ ادارے کی جانب سے
مبینہ ویڈیو کے حوالے سے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان وزیراعلی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب فورنزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا گیا ہے،انہوں نے ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری کی نہ ہی پنجاب فورنزک لیب کو اس پر ابھی تک کوئی مواد موصول ہوا ہے۔اس سے قبل یہ اطلاعات موصول ملی تھی کہ پنجاب سائنس فارنزک لیبارٹری نے جج کی متنازع ویڈیو کو اصلی قرار دے دیا ہے۔