قبروں کی فیس میں 100 فیصد اضافہ، قبرستان میں گورکن مافیا قابض ایک قبرکی الاٹمنٹ کے عوض قیمت دس ، 20 یا پچاس ہزار نہیں بلکہ کتنی وصول کی جا رہی ہے، رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

20  جولائی  2019

کراچی (این این آئی) قبروں کی فیس میں 100 فیصد اضافہ، قبرستان میںگورکن مافیا قابضایک قبرکی الاٹمنٹ کے عوض قیمت دس ، 20 یا پچاس ہزار نہیں بلکہ کتنیوصول کی جا رہی ہے، رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے ،کراچی میں قبروں کی فیس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

بلدیہ کراچی کے تمام قبرستان گورکن مافیا کے حوالے کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ کراچی کے زیر انتظام 100 سے زائد قبرستانوں کو گورکن مافیا کے پاس رہن رکھوا دیا گیا ہے، ایک درجن سے زائد قبرستانوں میں تدفین پر پابندی کے باوجود یہاں قبروں کی نیلامی کا عمل جاری ہے، بلدیہ کراچی نے قبر کی الاٹمنٹ کی فیس 4500 روپے بمع میٹریل کی تھی اب اس میں 100 فیصد اضافہ کر کے فیس 9000 روپے کر دی گئی ہے مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس فیس کے عوض شہریوں کو صرف گورکن کی پرچی ملتی ہے۔ قبر کی الاٹمنٹ کے لیے شہریوں کو قبرستانوں میں قابض گورکن مافیا کی بولی کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ شہر میں سب سے مہنگا قبرستان سوسائٹی قبرستان ہے جہاں قبر 40 ہزار سے 70 ہزار میں بک کی جاتی ہے حالانکہ یہاں تدفین پر 1999 سے پابندی عائد ہے۔ شہر کے ایک اہم قبرستان میں جوکہ پاپوش میں واقع ہے بلدیہ کراچی افسران کا کہنا ہے کہ یہاں گورکن مافیا داخل بھی نہیں ہونے دیتا یہاں مکمل طور پر گورکن مافیا کا راج ہے۔ یہاں قبر 25 ہزار سے 50 ہزار تک فروخت کی جاتی ہے۔ سخی حسن قبرستان میں بھی 30 ہزار سے 60 ہزار تک قبر نیلام کی جاتی ہے۔ میوہ شاہ اور مواچھ گوٹھ قبرستانوں میں 20 سے 40 ہزار تک قبر فروخت ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…