اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو تو ہم منہ لگانا بھی پسند نہیں کرتے ڈیل تو بہت دور کی بات ہے۔ ایسی ڈیل ہمارے جوتے کی نوک پر ہے جس میں عمران خان ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ آدمی جو خود سہاروں کا متلاشی ہو، جو خود کٹھ پتلی ہو ، جو خود دوسروں کی طرف دیکھتا ہو اور سوچتا ہو کہ اب میں نے فیصلہ کیا کرنا ہے اور جو کوئی فیصلہ کرے اور
اپنے اْسی فیصلے کو بارہ گھنٹے کے بعد بدل دے۔ جس کا وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ اپنا نہ ہو ، جس کی آدھی کابینہ اپنی نہ ہو۔ اْس کا کیا اختیات ہے ؟وہ تو کٹھ پتلی ہے ، اس سے کوئی کیا مذاکرات کرے گا ؟ پاکستان میں کوئی آخری بے وقوف شخص ہی ہو گا جو عمران خان سے ڈیل کرنے کی کوشش کرے گا۔عمران خان نالائق ہے ، نا اہل ہے ، سیلیکٹڈ ہے اور ہم اس کو ایکسپوز کریں گے اور کرتے رہیں گے بے شک ہم سارے کے سارے گرفتار ہو جائیں۔