لاہور(این این آئی)پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت کیمپ جیل کے تمام قیدیوں کے ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کر لئے گئے،گرفتار لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، رانا ثنا اللہ خان، حافظ میاں نعمان، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے بھی ٹیسٹ کئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹیسٹوں کی رپورٹ آئندہ چند روز تک موصول ہو جائے گی۔ اگر کسی قیدی میں ایڈز یا ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہوئی تو اسے الگ بیرک میں رکھ کر اس کا علاج معالجہ کیا جائے گا۔