بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

آئین چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی اجازت دیتا ہے،تحریک کب پیش ہوگی، متحدہ اپوزیشن نے بڑا اعلان کردیا

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کو خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے طلب کیا گیا اجلاس بھی معمول کی مطابق ہو گا، صرف ریکوزیشن کا ایجنڈا ترجیح ہو گا،آئین ریکوزیشن کیے گئے اجلاس میں قرارداد عدم اعتماد پیش کرنے پر کوئی قدغن نہیں لگاتا،آئین چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی اجازت دیتا ہے،

اگر قرارداد منظور ہو جائے تو چیئرمین سینیٹ کو آفس خالی کرنا ہو گا۔ جمعہ کو سامنے آنے والے اپوزیشن کے خط کے متن میں کہاگیاکہ آئین میں کوئی شق نہیں کہ قرارداد عدم اعتماد، صدر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں منظور کی جائے۔خط میں کہاگیاکہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے طلب کیا گیا اجلاس بھی معمول کی مطابق ہو گا، صرف ریکوزیشن کا ایجنڈا ترجیح ہو گا۔ خط میں کہاگیاکہ آئین ریکوزیشن کیے گئے اجلاس میں قرارداد عدم اعتماد پیش کرنے پر کوئی قدغن نہیں لگاتا۔ خط میں کہاگیاکہ سابق چیئرمین کی رولنگ پر اعتراض بے بنیاد ہے، خط کے مطابق سابق چیئرمین کی رولنگ ایجنڈا اور آرڈر اْف دی ڈے سے متعلق ہے، خط میں کہاگیاکہ جس میں ترجیح ریکوزیشن کے ایجنڈا کو دی جاتی ہے،قرارداد عدم اعتماد دیگر قرارداد اور تحاریک پر فوقیت رکھتی ہیں،نوٹس جاری ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس سات روز سے زیادہ ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ خط میں کہاگیاکہ اس سے قرار داد کو فوری نمٹانے کی اہمیت ظاہر ہو جاتی ہے،چیئرمین سینیٹ کا خط کہ ریکوزیشن اجلاس میں قرارداد عدم اعتماد پیش نہیں کی جا سکتی، آئین سے متصادم ہے۔ خط میں کہاگیاکہ آئین کے مطابق اجلاس اس وقت تک ملتوی نہیں ہو گا جب تک تحریک نمٹا نہیں دی جاتی،آئین یہ ابہام دور کر دیتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ریکوزیشن اجلاس میں زیر غور نہیں آ سکتی۔

خط میں کہاگیاکہ آئین کی مطابق سیکریٹری سینیٹ کو تحریک عدم اعتماد کو بطور واحد ایجنڈا آئٹم اجلاس پر لانا ہو گا،چاہیے سینیٹ اجلاس ریکوزیشن پر یا صدر مملکت کی جانب سے طلب کیا جائے لہذا آئین کے مطابق نوٹس کے بعد کے 7 روز کا آغاز ہو چکا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ آئین کے مطابق لازم ہے کہ سیکریٹری سینیٹ نوٹس کے سات روز مکمل ہونے کے بعد ایجنڈا پر رکھنا ہو گا،چاہے اجلاس ریکوزیشن ہو یا صدر مملکت طلب کرے،یہ آئین کی خلاف ورزی، نامناسب ہے کہ چئیرمین سینیٹ اپنے معاملے پر خود کوئی خط لکھیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…