اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نواز کے پی کے کے صوبائی صدر اور سابق مشیر وزیراعظم امیرمقام کے خلاف نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سی ڈی اے میں پلاٹوں کی جانچ پڑتال شروع کردی۔جمعہ کو نیب کی ٹیم اچانک سی ڈی اے دفتر پہنچ گئی جہاں انہوں نے مسلم لیگی رہنما امیرمقام کی اسلام آباد میں پراپرٹی سے متعلق جانچ پڑتال کی اور سی ڈی اے میں ریکارڈ کو چیک کیا گیا،اسلام آباد میں پراپرٹی ہونے کی نشاندہی کی گئی۔سی ڈی اے حکام نے کہا کہ نیب تصدیق شدہ ریکارڈ
لینے کے لئے باضابطہ درخواست دیں اور اعلی افسران سے منظوری کے بعد تصدیق شدہ ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگی رہنما کے خلاف نیب پشاور تحقیقات کررہاہے اور پشاور نیب کی جانب کی سے پہلے ایک مراسلہ کے ذرائعے سی ڈی اے سے ممکنہ پراپرٹی کے بارے ریکارڈ مانگ لیا تھا۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے جانچ پڑتال کرنے کے بعد نیب پشاور کو مراسلے کے ذرائعے آگاہ کیا تھا اور نیب پشاور کی ٹیم کی آمد پہلے سے جاری تحقیقات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔