پشاور(آن لائن)2اراکین قومی اسمبلی سمیت 51شخصیات کے نام ای سی ایل فہرست میں شامل کرنے او ر 16کے نام نکالنے کی سفارشات کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشا ت کی روشنی میں نیب اور بعض قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب 51شخصیات کے نام ای سی ایل فہرست میں ڈا ل کر ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان 51شخصیات کا تعلق خیبر پختونخوا، قبائلی اضلاع اور
ملک کے مختلف شہروں سے ہیں جبکہ جن سولہ افراد کے نام ای سی ایل فہرستوں سے نکالنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔ ان میں بعض کاتعلق خیبر پختونخو ا سے ہے جبکہ 9افراد کو ایک بار بار باہر جانے کی اجازت کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جن 51شخصیا ت کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں سے بعض افراد گرفتار بھی کئے جا چکے ہیں جبکہ بعض افراد سے تحقیقات بھی جاری ہیں