جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کاامپورٹ ایکسپورٹ بینک بنانے کا فیصلہ،بھرتیاں شروع،درخواستیں طلب کرلی گئیں

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے بیرونی تجارت کے فروغ کیلئے ایکسپورٹ امپورٹ بینک بنانے کا فیصلہ کر لیاہے، بینک برآمد کنندگان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایگزم بینک پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مدد گار ہوگا جبکہ ایکسپورٹ امپورٹ بینک ایکسپورٹرز کو فارن کرنسی کے حصول میں معاونت دے گا۔بینک میں چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کیلئے بینکنگ سیکٹر میں تجربہ

رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ فنانس، بینکنگ اور بزنس مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری لازمی قرار، بینکنگ کی اعلی مینجمنٹ میں 20سال کا کم از کم تجربہ ہونا چاہیے۔درآمدی مال اور برآمدات کیلئے قرض کی اسکیموں کی تیاری کا تجربہ اولین شرط ہوگا۔ عالمی مالیاتی اداروں سے ان سکیموں کیلئے مزاکرات کی اہلیت لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ فنانس اور اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والوں کو ترجیح دی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…