جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

لندن میں پاکستان کے خلاف میچ میں دو یا تین افغان باشندوں کا ملوث ہونا افغان قوم کی نمائندگی نہیں کرتا، پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیروزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے تمام ضرورتیں اقدامات کیے جائینگے۔ جمعہ کوافغان صدر کے مشیر برائے نیشنل سکیورٹی کونسل سرور احمد زئی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے یہ طے کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی باعزت و احترام کے ساتھ وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے

اس سلسلے میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے سے سے ملاقات ہوئی ہے اور یہ فیصلہ ہوا ہے کہ پاکستان اور افغانستان یو این ایچ سی آر اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو کریگا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ سروراحمد زئی دورہ پاک افغان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے اور انھیں افغان صدر اشرف غنی نے اپنے حالیہ دورے کے بعد فالو اپ کے لئے خصوصی طور پر بھیجا ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ انھوں نے سروراحمد زئی کے ہمراہ گزشتہ روز پشاور میں افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں مہاجرین کودی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ سرور احمد صاحب نے اس دورے میں وزیر خارجہ، وزارت داخلہ، وزارت انسداد منشیات اور دیگر اداروں میں اعلی افسران سے بھی ملاقات کی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے یہ دورہ نہایت مفید ثابت ہوا ہے، پاکستان افغانستان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے کیونکہ یہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ افغانستان کی درخواست پر پر فضائی راستے کھول دئیے گئے ہیں جس پر عمل درآمد جاری ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرور احمد زئی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے فضائی حدود دوبارہ کھولنے پر پاکستان کی تعریف کی۔افغان مشیر نے کہا کہ پاکستان میں پناہ گزینوں کے دو کیمپوں کا دورہ کیا اور

وہاں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پناہ گزینوں کے حوالے سے پاکستانی حکام کے طرزعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان پناہ گزین بھی انہیں ملنے والی سہولتوں سے مطمئن ہیں۔افغان مشیر نے کہا کہ پاکستان ان پناہ گزینوں کی اپنے آبائی ملک فوری اور باوقار واپسی چاہتا ہے، عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران افغان شائقین کے پاکستانی شائقین پر حملے کے واقعہ سے متعلق افغان مشیر نے کہا کہ افغان کھلاڑیوں نے پاکستان سے کرکٹ سیکھی۔واقعے میں دو یا

تین افغان باشندوں کا ملوث ہونا افغان حکام یا پناہ گزینوں کی امنگوں کی نمائندگی نہیں کرتا۔ بعض عناصر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ افغان مشیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جاری افغان عمل افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے مفید ثابت ہوگا۔سرور احمد زئی نے کہا کہ روزانہ 7 ہزار سے زائد افغان شہری پاکستان کے ویزے کے حصول کے لیے پاکستانی سفارت خانہ کے باہر موجود ہوتے ہیں اس لئے انہوں نے افغان حکومت کی جانب سے ویزا پروسیس کو آسان بنانے کی درخواست کی تھی جس پر حکومت پاکستان نے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…