جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

منشیات کی اسمگلنگ کیسے ہوئی؟ رانا ثناء اللہ کا ہم شکل لے کر ویڈیوبنائے جانے کا انکشاف، راناثنا ء اللہ کی اہلیہ نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ نےاپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مجھے ایک فون کال آئی جس میں مجھے بتایا گیا کہ اے این ایف والے رانا ثنا اللہ کی گاڑیاںٰ لے کر موٹروے پر جا کر ان کے ہم شکل پر ویڈیو کلپ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ جھوٹ کو سچ میں بدلا جا سکے ۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے کلپ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شخص کسی نجی ٹی وی میں ملازم ہے جس کی شکل صورت رانا ثنا اللہ سے ملتی ہے ۔

اگر اے این ایف والوں نے ایسا کوئی کام کیا جو مجھے یقین ہے کہ ایسا کر رہے ہوں گے کیونکہ رانا صاحب کی گاڑیاں موٹروے کے اس پاس دیکھی گئی ہیں ، رانا ثناللہ کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ سب خود دیکھ لیں کہ ہمارے ساتھ اس سے بڑا ظلم کیا ہو گا کہ ایک ہم شکل کا سہارا لے رانا ثناللہ کو پھنسانے کیلئے پلان تیار کیا جارہا ہے اور جھوٹ سچ میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔میرا اللہ پر یقین ہے کہ جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے اور سچ سچ ہوتا ہے اور بہت جلد یہ جھوٹ ان کے گلے میں پڑنے والا ہے ۔ میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ رانا ثنااللہ کیلئے دعا کریں اللہ ان کی مشکلات کو آسان کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…