جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان دورہ امریکہ سے پہلے کیا کرنا چاہتے ہیں؟مریم نواز اور شہباز شریف کی نوازشریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز سے کہاہے کہ وہ احتساب عدالت پیش ہو کر ثابت کریں کہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ والد نے اپنی بیٹی کو ہمت نہ ہارنے کی تلقین کر دی۔شہباز شریف کے وزیراعظم اور شہزاد اکبر کے خلاف عدالت جانے کے فیصلے کو بھی سراہا،سابق وزیراعظم نواز شریف کی انکی صاحبزادی مریم نواز اور بھائی سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی

اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں سزاسنائے جانے کے بعد کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید نواز شریف سے ہفتہ وار ملاقات کا دن آیا تو ان کی بیٹی اور بھائی نے کوٹ لکھپت جیل کا رخ کیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ عمران خان دورے سے پہلے امریکہ کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔تین گھنٹے تک ہونے والی ملاقات میں مریم نواز نیسابق وزیراعظم نواز شریف کو بتایا کہ وہ فیصل آباد ریلی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شہباز شریف نے سیاسی صورت حال اور آئندہ کے پارٹی لائحہ عمل پرن لیگی قائد کو بریف کیا۔نواز شریف نے بیٹی کو حوصلہ نہ ہارنے کی تلقین کی اور یہ بھی کہا ہے کہ احتساب عدالت میں پیش ہو کر ثابت کریں کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو پچیس جولائی کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت بھی کر دی۔ نواز شریف نے دوران گفتگو حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان دورہ امریکہ سے پہلے ٹرمپ کی خوشنودی میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف کچھ نہیں نکلا تو جھوٹی خبریں لگوانا شروع کر دی گئی ہیں۔نواز شریف نے شہباز شریف کے وزیراعظم اور شہزاد اکبر کے خلاف عدالت جانے کے فیصلے کو بھی سراہا،ن لیگی رہنماوں کو ایک بار پھر پارٹی قائد سے ملنے کی اجازت نہ ملی تاہم جیل کے باہر کارکن حکومت کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…