اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اہم پریس کانفرنس بلائی، اس پریس کانفرنس میں ایاز صادق، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب موجود تھے جبکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اس اہم ترین پریس کانفرنس سے غائب تھیں۔
اس موقع پر معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مبینہ کرپشن کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ہنگامی پریس کانفرنس میں مریم صفدر غائب؟ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔ معروف صحافی کے اس ٹوئٹ کے بعد شہباز شریف اور مریم نواز سے متعلق ن لیگ میں ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائی سے بچنے کے لئے ان کے پاس کسی کے جوتے صاف کرنے سمیت کئی آسان راستے ہیں تاہم وہ ایسا نہیں کریں گی، اپنے والد کے ساتھ ہر پاکستانی کی جنگ لڑ رہی ہوں، یہ لڑائی قانون کی بالادستی، ووٹ کو عزت دلانے اور میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف بھی ہوگی، حکومت کے ہاتھ سے اداروں کی بیساکھی ہٹائیں تو یہ منہ کے بل گرے گی، جیل میں کپڑے دھوئے، چوہوں والا کھانا بھی کھایا، جیل کاٹنے کے بعد مزید مضبوط ہوگئی ہوں، ن لیگ ایک مردوں کی جماعت رہی ہے، ایک خاتون کا لیڈر کے طور پر سامنے آنا آسان نہیں تھا۔ شہبازشریف نے اہم پریس کانفرنس بلائی، اس پریس کانفرنس میں ایاز صادق، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب موجود تھے جبکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اس اہم ترین پریس کانفرنس سے غائب تھیں۔