کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ نرسنگ الائنس ، احتجاجی مظاہرہ شدت اختیار کر گیا ، تفصیلات کے مطابق نرسز کا وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاٹھی چارج اور واٹر کینن کے استعمال سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش بھی کی گئی تاہم نرسز ڈٹی رہیں، مظاہرین کووزیراعلی ہائوس کےقریب پی آئی ڈی سی چوک پرروک لیاگیا۔ قبل ازیں نرسز کو وزیراعلی ہاوس کی جانب
مارچ پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کر دیا، نرسز اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرتی نظر آئیں جس کے بعد واٹر کینن کا استعمال کر کے مظاہرین کا منشتر کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اس دوران کئی مظاہرین گرفتار کر لئے گئے تاہم نرسز کی پیش قدمی جاری رہی۔ بعد ازاں پولیس نے وزیراعلی ہاوس کے قریب پی آئی ڈی سی چوک پر رکاوٹیں کھڑی کیں جس سے مظاہرین ایک مرتبہ پھر رکنے پر مجبور ہو گئے تاہم نرسز مطالبات منوانے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہیں ۔