اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کلبھوشن یادھو کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے پر سینئر صحافی عارفی نظامی نے کہا ہے کہ ہمیں خارجہ پالیسی پر جو کامیابی ملیں ہیں اس کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کو بڑی فتح مل گئی جبکہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس
کلبھوشن یادیو کی بریت کی درخواست مسترد کر دی‘ بھارت کو اس کا جاسوس واپس نہیں مل سکتا نہ ہی سزا ختم کی گئی۔ کلبھوشن کو قونصلر رسائی مل گئی‘ پاکستان کو سزائے موت پر نظرثانی کرنے کا کہا گیا ہے۔ دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے جج عبدالقوی احمد یوسف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا 42صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ویانا کنونشن کے رکن ہیں۔