اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی ہے،چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے،اپوزیشن کی اکثریت ہے، ہارس ٹریڈنگ کے علاوہ کیسے شکست دی جا سکتی ہے؟۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی ہے، اپوزیشن کی نمبر گیم مکمل ہے، بیرون ملک
موجود ارکان کو واپس بلا لیا گیا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تمام بیرون ملک موجود تمام ارکان واپس پہنچ جائیں گے۔شیری رحمان نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کو شکست دیگی۔ شیری رحمان نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ کی باتیں سب نے سنی ہیں، وزیراعظم نے بھی کہا کہ اپوزیشن کو شکست دیں گے۔ شیری رحمان نے کہاکہ اپوزیشن کی اکثریت ہے، ہارس ٹریڈنگ کے علاوہ کیسے شکست دی جا سکتی ہے؟۔