جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جائیداد ضبط کرنے کا اختیار وزراء کے پاس نہیں،مراد سعید، علی زیدی اور شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کو نیب اختیارات میں مداخلت قرار دیدیا گیا

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے مراد سعید اور علی زیدی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کو نیب اختیارات میں مداخلت قرار دے دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ

جائیداد ضبط کرنے کا اختیار وزراء کے پاس نہیں بلکہ عدالتوں کے پاس ہے،وفاقی وزرا معاونین خصوصی اور مشیروں نے حکومتی نااہلی نالائقی اور غیر زمہ داری سے توجہ ہٹانے کے لئے من گھڑت الزامات کو روزانہ کا معمول بنا لیا ہے نیر بخاری نے کہا کہ جائیداد ضبط کرنے کا اختیار وزیر اعظم کو بھی نہیں ہے یہ نیب قانون بھی واضح ہے نیر بخاری نے استفسار کیا کہ کیا نیب قانون میں زیراعظم یا وزراء کے اختیارات کا کوئی ذکر ہے انہوں نے مزید کہا کہ جائیداد ضبط کرنے کا اختیار وہ بھی عدالتوں کے احکامات کی روشنی میں چیئرمین نیب کے پاس ہے، نیر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف ثبوت ہیں تو عدالت میں جائیں اصل حقائق اور عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بے نامی جائیداد کے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، بے نامی جائیداد جس کے نام ہے وہ جانے اور نیب جانے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کو آج نہیں تو کل ان بھڑکوں کا جواب دینا پڑے گاوفاقی وزراء پنجابی فلموں کی بھڑکیں مار رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…