پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی عوام اور عدلیہ کو سرخرو کر دیا، عالمی عدالت کے فیصلے پر میجر جنرل آصف غفور کا ردعمل

datetime 17  جولائی  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ تعالیٰ نے آج پاکستان کے عوام اور عدلیہ کو سرخرو کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر کہا کہ عدالتی فیصلہ پاکستان کی جیت ہے، آج پوری دنیا کے سامنے بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا، بھارت کی جانب سے عدالت میں پانچ پوائنٹس اٹھائے گئے تھے، اٹارنی جنرل پاکستان اور ا نکی ٹیم نے زبردست کام کیا،

پاکستان کی قانونی ٹیم نے عالمی عدالت میں ثبوت پیش کیے، عالمی عدالت نے پاکستان کے موقف کو درست قرار دے دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزارت خارجہ نے بھی اس معاملے پر بہت اچھا کام کیا، انہوں نے کہا کہ کلبھوشن نیوی کا افسر ہے جس پر پاکستان کا موقف درست ثابت ہوا، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارت کے لیے ایک اور 27 فروری ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فوجی عدالت سے دی گئی سزا کالعدم کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے، میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت کلبھوشن یادیو کی ان کے خاندان سے ملاقات کرائی۔واضح رہے کہ عالمی عدالت کے جج عبدالقوی احمد یوسف نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ویانا کنونشن کے رکن ہیں، مقدمے کی تفصیلی شقوں کی جانب نہیں جاناچاہتے، بھارت نے ویانا کنونشن کے تحت قونصلر رسائی مانگی ہے، جج نے بھارت اور پاکستان کی جانب سے وضعکیا جانے والا موقف بھی بیان کیا۔ جج نے کہا کہ کلبھوشن یادیو انڈین شہری ہے، پاکستان کا موقف ہے کہ ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا اس کے علاوہ پاکستان کا موقف ہے کہ اس کیس میں بھارت کو قونصلر رسائی نہیں دی جا سکتی، جج نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ اور سزا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی نہیں ہے،کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں دہشت گردی کا مرتکب قرار دے دیا گیا، کلبھوشن یادیو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔عالمی عدالت نے کہا کہ پاکستان بھارت کو قونصلر رسائی دے،

پاکستان کا آئی سی جی پر دائرہ اختیار پر اعتراض مسترد کر دیا گیا، ویانا کنونشن جاسوسی کرنے والے قیدیوں کو قونصلر رسائی سے محروم نہیں کرتا،دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی سزا ختم نہیں ہوگی اور وہ پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔بھارت کی جانب سے فوجی عدالت کے کلبھوشن یادیو بارے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کو بھی عالمی عدالت نے مسترد کر دیا ہے، بھارت کی جانب سے جاری کیا گیا کلبھوشن یادیو کو حسین پٹیل کے نام کا پاسپورٹ بھی اصلی تھا اور

اسی پاسپورٹ سے وہ 17 بار بھارت سے باہر گیا۔ اب کلبھوشن یادیو کا فیصلہ پاکستان میں ہی ہو گا، عالمی عدالت نے واضح طور پر کہا کہ کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی عدالت نے کہا کہ پاکستان کی ہائی کورٹ کلبھوشن یادیو کے فیصلے پر نظرثانی کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی جاسوس نے اعتراف کیا تھا کہ وہ را کا ایجنٹ ہے اور اسے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھیجا گیا تھا، پاکستان ملٹری کورٹ نے اپریل 2017ء میں جرائم کے اعتراف پر اسے سزائے موت سنائی تھی، جس پر بھارت اس سزا کے خلاف عالمی عدالت میں چلا گیا تھا، عالمی عدالت میں بھارت بتانے میں ناکام رہا کہ کلبھوشن یادیو کے پاس دو پاسپورٹ کیسے اور کیوں تھے۔ جج عبدالقوی احمد یوسف نے کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ سنایا۔اس موقع پر اٹارنی جنرل انور منصور کی قیادت میں پاکستان کا وفد بھی وہاں موجود تھا۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…