اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما اورمعروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ویڈیو کا فرانزک اس وقت ہی ممکن ہے جب اصل ویڈیو ریکارڈنگ پیش کی جائے اور اصل ویڈیو فراہم کرنا مریم نواز کی زمہ داری ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے پیش کردہ ویڈیو کا فرانزک اس وقت ہی ممکن ہے جب اصل ویڈیو ریکارڈنگ فراہم کی جائے گی اور ویڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنا مریم نواز کی زمہ داری ہے اس طرح ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے کو بھی تصدیق کے لئے پیش ہونا پڑے گا مریم نواز سے پہلا سوال تو یہ بنتا ہے کہ اصل ویڈیو کہاں ہے جب بنیادی ثبوت موجود ہو تو ثانوی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا اعتزاز اؔحسن نے کہا کہ مریم نواز کو عدالت میں یا تحقیقاتی ادارے کو اصل ویڈیو ریکارڈنگ پیش کرنا ہو گی جبکہ قانونی نقطہ نظر سے کیمرا بھی پیش کرنا پڑے گا۔ ویڈیو کا بار ثبوت مریم نواز پر ہے۔ ویڈیو کی فرانزک مریم نواز کو کروانی چاہئے یہ مذاق نہیں بلکہ قطری خط سے بھی زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے قطری خط تو ایک مذاق تھا لیکن یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے مریم نواز جلسوں میں نعرے لگواتی ہیں اگر ایسا ہو تا رہا تو عدالت سوموٹو لینے پر مجبور ہو جائے گی مریم نواز کو چاہے کہ وہ ویڈیو عدالت میں لے کر جائیں مجھے حیرت ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو کے معاملے پر عدالت کو درخواست کیوں نہیں دی۔