اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کے گیارہ ماہ کے بارے میں گیلپ سروے میں عوام کا حیران کن ردعمل، وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے متعلق عوامی رائے جاننے کے لیے گیلپ نے جون 2019ء میں ایک عوامی سروے کرایا، اس میں عوام سے وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ سال کی کارکردگی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا، اس کے جواب میں 21 فیصد لوگوں نے رائے دی کہ عمران خان کی کارکردگی گزشتہ سال بہت زبردست رہی، چوبیس
فیصد کا کہناہے کہ پرفارمنس اچھی رہی مگر عمران خان کی کارکردگی سے 32 فیصد لوگ خوش دکھائی نہیں دیے اور انہوں نے عمران خان کی کارکردگی کو خراب قرار دیا، اکیس فیصد لوگوں نے عمران خان کی کارکردگی کو بہت زیادہ خراب کہا۔ گیلپ کی جانب سے کرائے گئے اس سروے میں دوفیصد لوگوں نے سوال کا جواب دینے سے ہی انکار کر دیا۔ 2018ء کے سروے کے مقابلے میں 2019ء کے اس سروے میں عمران خان کی مقبولیت میں منفی آٹھ فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔