لاہور (آن لائن) ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزادنے مون سون بارشوں کے سلسلے کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری بارش میں بلا ضرورت سفر سے گریز کریں،بچوں کو باہر اور کھڑے پانی میں مت جانے دیں۔بجلی کے کھمبوں سے خود، گاڑی اور جانوروں کو دور رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وقفے وقفے سے جاری بارش کے پانی کو نکالنے کے لئے متعلقہ
محکمے فیلڈ میں موجود ہیں اور ہنگامی صورتحال یا رہنمائی کے لیے شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔ پی ڈی ایم اے مرکزی کنٹرول روم میں مسلسل صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔تمام محکموں کے افسران الرٹ اور ڈیوٹی پر موجود ہیں۔پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اندیشہ دیا ہے کہ تیز بارشوں کا حالیہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔