لاہور (آن لائن) میٹرو بس انتظامیہ نے نیب لاہور کے طلب کرنے پر میٹروبس منصوبے کا مزید ریکارڈ نیب کو پیش کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میٹرو بس منصوبے کے احتساب کے سلسلے میں میٹروبس انتظامیہ کی جانب سے اس سے قبل نیب کو فراہم کئے جانے والے ریکارڈ میں نیب کو کچھ نہ مل سکا تھا۔ منصوبے کے بجٹ اور پی سی ون میں رد و بدل عین قانون کے مطابق کیا گیا تھا۔ جس پر نیب نے انتظامیہ سے مزید ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔