پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

صحابہ ؓ سے سوال ہوسکتا ہے تو پھر ہم کیا ہیں؟ہم اپنے دس ماہ کا جواب دیں گے آپ اپنے 30 سال کا جواب دو،حکومت کا اپوزیشن کو چیلنج

datetime 16  جولائی  2019 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر مملکت علی محمد خان نے مسلم لیگ (ن)کے خواجہ محمد آصف کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ صحابہ ؓ سے سوال ہوسکتا ہے تو پھر ہم کیا ہے؟وزیر اعظم عمران خان واشنگٹن میں سفارتخانے میں رہ سکتے ہیں تو یہ کیوں نہیں رہ سکتے تھے؟ہم اپنے دس ماہ کا جواب دیں گے آپ اپنے 30 سال کے اقتدار کا جواب دو۔ منگل کو قومی ا سمبلی میں خواجہ محمد آصف کی تقریر کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے

علی محمد خان نے کہاک اپوزیشن ہم پر تو الزامات ایسے لگارہی ہے جیسے 35 سال یہ نہیں ہم اقتدار میں رہے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ایک سابق وزیر اعظم نے سات کروڑ روپے عمرے پر اڑا دیئے،لندن سے سٹوری آئی کہ زلزلے کے پیسے بھی ڈکار لئے گئے،یہ کسی پاکستانی صحافی نے خبر نہیں دی،جائیں لندن جاکر کیس کریں۔علی محمد خان نے کہا کہ سرکاری خرچے پر دعوتیں اڑائی گئیں، شرم کی تو بات یہ ہے کہ سابق وزیراعظم کے عمروں کے پیسے بھی عوام نے دئیے۔ انہوں نے کہاکہ جب فاروق اعظم ؓسے سوال ہوسکتا ہے تو زرداری نوازشریف عمران اور علی محمد خان سے کیوں نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کہتے ہیں رہے گا نام نوازشریف کا، میں کہتا ہوں یاد رکھو رہے گا نام اللہ کا اور پھر پاکستان کا۔انہوں نے کہاکہ میں کابل میں سفارتخانے میں رہ سکتا ہوں،وزیر اعظم واشنگٹن میں سفارتخانے میں رہ سکتے ہیں تو یہ کیوں نہیں رہ سکتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کیا ان ماؤں کو چوکوں میں بھیک مانگنے پر عمران خان نے کھڑا کردیا،کیا ان ماؤں کو بھیک مانگنے پر ان 35 سال اقتدار میں رہنے والوں نے کھڑا نہیں کیا،علی محمد خان نے چوکوں پر بھیک مانگتی ماؤں کے لئے نظم کہہ دی کہاکہ ”احتساب ہوگا سب کا ہوگا سب کا ہونا چاہئے،پروڈکشن آرڈرز جاری ہونا چاہئے،مگر پروڈکشن آرڈرز کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی کوئی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دس ماہ کا جواب دیں گے آپ اپنے 30 سال کے اقتدار کا جواب دو، اگر خلیفہ وقت سے سوال ہوسکتا ہے تو پھر موجود حکمران کیا ہیں؟۔سابقہ حکمرانوں کے سرکاری دوروں پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے 20 اور سابق صدر آصف علی زرداری کے 48 ذاتی دوروں کا خرچہ سرکاری فنڈ سے دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…