بہاول پور(آن لائن)محبت پرتگالی خاتون کو سمندر پار لے آئی،پرتگالی خاتون عرفان کی محبت میں بہاولپور پہنچ گئی دونوں نے دھوم دھام سے شادی کر لی،شادی سے پہلے پرتگالی خاتون برٹش پنٹو نے اسلام بھی قبول کرلیااسلام قبول کرنے کے بعد برٹش پنٹو کا نام مریم بی بی رکھ لیا۔نو بہتا جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہے۔عرفان کے مطابق برٹش پنٹو پرتگال سے طلاق یافتہ ہے اور تین بیٹیوں کی ماں ہے برٹش پنٹو کی سب بیٹیاں شادی شدی ہیں میں شادی کرکے مطمئن ہوں
ہماری محبت کی کہانی 5سال پرانی ہے5سال پرانی محبت کی کہانی أج پایہ تکمیل کو پہنچ گئی برٹش پنٹو میرے لیے بہاولپور أئیں میں ان سے بہت خوش ہوں۔برٹش پنٹونے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عرفان سے ملنے کیلئے 5سال انتظار کیا عرفان سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں میں پرتگالی ہوں لیکن گزشتہ 8سال سے انگلینڈ شفٹ ہوں عرفان کو لیکر انگلینڈ جاوں گی باقی کی زندگی عرفان کے ساتھ گزارنے کی خواہش ہے پاکستان پرامن ملک ہے بہاولپور کے لوگ محبت کرنیوالے ہیں۔