جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت نے شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول کرلیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟چوری کا معاملہ ابھی اور ممالک میں بھی جائے گا ابھی اور انکشافات ہونے باقی ہیں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرلے، شہبازشریف کا خاندان کرپشن سے توبہ کرلے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔انہوں نے

کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے، چوری کا کھرا برطانیہ جا رہا ہے،، چوری کا معاملہ ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا، انکشافات ہونے باقی ہیں، پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے، چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ لوٹا ہوا مال واپس کرنا پڑے گا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے، شاہد خاقان، شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، شہبازشریف نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی لیکن گلے لگا لیا، شہباز نے دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…