لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے قیدیوں کو سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے لاہور سمیت صوبہ بھر کی جیلوں کے دورے کرنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے 23لیگی اراکین اسمبلی (بدھ)کے روز ڈسٹرکٹ کیمپ جیل کا دورہ کریں گے جن کے ناموں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی یاسین سول نے کہا کہ کیمپ جیل کا دورہ
کرنے کیلئے ہوم سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کرکے درخواست دیدی۔انہوں نے کہاکہ اراکین پنجاب اسمبلی استحقاق ایکٹ 1972 کے سیکشن 18 کے تحت جیلوں کے دورے کر سکتے ہیں۔ یاسین سوہل نے کہا کہ قیدیوں کیساتھ جیلوں میں ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ کیمپ جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق، خواجہ سلمان رفیق اور رانا ثنااللہ قید ہیں۔