اسلام آباد(آن لائن) ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت کی جانب سے ای کامرس پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پالیسی کو بروئے کار لا کر برآمدات کو بڑھایا جائے گا اور ملک میں روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ای کامرس پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ای کامرس پالیسی کا مسودہ آج ( منگل کو ) کابینہ اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا ۔
مجوزہ پالیسی میں ای کامرس کو ریگولیٹ کرنے کی تجویز دی جائے گی ۔ ای کامرس کو بروئے کار لا کر برآمدات کو بڑھایا جائے گا اور ملک میں روزگار کے نئے مواقعے بھی مجوزہ پالیسی سے پیدا ہوں گے ۔اس کے علاوہ پالیسی میں مقامی ، سرحد پار ٹرانزیکشنز کے لئے موثری پیمنٹ انفراسٹرکچر کی تجویز بھی شامل ہے اور پالیسی کے تحت ادائیگیوں کے لئے بین الاقوامی گیٹ وے قائم کرنے کے سمیت آن لائن بزنس کو ایس ای سی پی میں لازمی رجسٹرڈ کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی ۔