لاہور(این این آئی) فضائی اور ٹرین کے آپریشنز تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا، بعض مسافر ٹرینیں 6سے10گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں۔
رپورٹ کے مطابق اتحاد ائیر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241دوگھنٹے،ریاض سے آنے والی پرواز 317دوگھنٹے،ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471چار گھنٹے،قطر ائیر ویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز628ایک گھنٹہ دس منٹ،سعودی ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734چار گھنٹے سے زائد،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 651ایک گھنٹہ،ائیر بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 411،ائیر بلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430،سعودی ائیر کی مدینہ جانے والی پرواز735اپنے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے تاخیر سے،پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759ایک گھنٹہ جبکہ پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز650دوگھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو ئی۔ دوسری جانب کراچی،راولپنڈی، کوئٹہ،فیصل آباد اور پشاور کے درمیان ٹرینیں 6سے10 گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں۔کراچی سے آنے والی شاہ حسین 10 گھنٹے،پاک بزنس ساڑھے 6گھنٹے، اکبر ایکسپریس چار گھنٹے، کراچی ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 2گھنٹے 50 منٹ،تیزگام ڈھائی گھنٹے،فرید ایکسپریس 2گھنٹے 10منٹ،گرین لائن ایک گھنٹہ 45منٹ،علامہ اقبال ایکسپریس ایک گھنٹہ 40منٹ جبکہ قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔طیاروں اور ٹرینوں کے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافر انتظامیہ کو کوستے رہے۔