جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

ریل گاڑیوں کے حادثات کا میں ذمہ دار ہوں، شیخ رشید نے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ٓٓن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے جس دن ضمیر پربوجھ ہوا، کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی خود ہی استعفیٰ دے دوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریل گاڑیوں کے حادثات کا میں ذمہ دار ہوں۔ ریلوے ٹریک 1861 میں پڑے ہیں جن پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ہے، سگنل کے نظام پر لاگت آٹھ ارب سے بڑھ کر 32 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے لیکن یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوا ہے۔ ایم ایل ون آئے تو پھاٹک ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ

بچوں کو حادثات سے بچانے کے لیے اسکول بند کیے۔19 جولائی کو اگلی ٹرین چلانے کے بعد پرانی ٹرینیں بحال کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور شہباز شریف میں اختلاف ہے مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے اس سے نوازشریف مزید پھنس جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی عدلیہ پر حملوں کی ایک تاریخ ہے، ابھی بھی ان کے یہ لوگ گواہی دینے کے لیے سامنے نہیں آئیں گے۔ نواز شریف کی لڑائی اصولوں کے لیے نہیں بلکہ لندن جانے کے لیے ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اگلے 90 دنوں میں سیاسی اونٹ کی کروٹ کا فیصلہ ہوجائے گا کہ نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز، احسن اقبال، خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کے کیسز کا فیصلہ ہونا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ 1985 کی اسمبلی غیر جماعتی تھی لیکن اس کی کارکردگی سب سے اچھی تھی کہ اراکین اچھی طرح تیاری کرکے آتے تھے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے لوگ آٹا، چینی جیسی ضرورت کی بنیادی اشیاء کے مہنگا ہونے کی شکایت کرنے آتے ہیں لیکن یہ حکومت کی مجبوری ہے۔ لوگوں کے تحفظات سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ رہ بھی سکتا ہے کیونکہ خفیہ ووٹوں میں کچھ بھی نتیجہ نکل سکتا ہے۔شیخ رشید کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ہم مزاج ہیں کہ سیدھی سیدھی بات کرتے ہیں، افغانستان سے فوج کا نکلنا ڈونلڈ ٹرمپ کے اگلے الیکشن کے لیے بہت اہم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…