جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نکلاہوں، بلاول بھٹو نے سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کا دعویٰ کر دیا

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب کیلئے تکلیف اور امیر کیلئے ریلیف ہے۔ عوامی حکومت لائیں گے اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے معاشی حقوق کی جدوجہد کی ہے، عوام ساتھ دیں ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نکلاہوں۔یہ بات انہوں نے پنو عاقل میں مہنگائی کے خلاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور ہر نعرہ دھوکہ نکلا۔ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50لاکھ گھربنانے کا وعدہ کیاتھا موجودہ حکمران50لاکھ گھر تو کیا دیں گے غریبوں کے سر سے چھت بھی چھین رہے ہیں۔غریبوں کے چھوٹے چھوٹے گھر گرائے جارہے ہیں کیا یہ ہے نیا پاکستان ہے؟۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے معاشی حقوق کی جدوجہد کی ہے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے بیروزگار نوجوانوں کو روزگاردیا تھا، اس زمانے میں مشہور تھا کہ بینظیر آئے گی روزگار لائے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عوامی حکومت لائیں گے اور اس حکومت کو گھر بھیجیں گے، ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نکلا ہوں، عوام ساتھ دیں تو کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو پیغام پہنچائیں کہ نیا پاکستان نہ کھپے،عوام دشمن بجٹ میں اربوں روپے کا بیل آؤٹ ہے، بجٹ میں مہنگائی کی سونامی اور ٹیکسز کا طوفان ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ میں غریب کیلئے کچھ نہیں ہے بلکہ اس میں غریب کیلئے تکلیف اور امیر کیلئے ریلیف ہے، بجٹ میں مہنگائی اورٹیکسزکاطوفان ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ، کٹھ پتلی اور ظالموں کا مقابلہ کریں گے، عوامی حکومت لائیں گے اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے، عوام ساتھ دیں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…