ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نواز لیگ سیاسی مقاصد کیلئے تاجروں کی پشت پناہی کر رہی ہے

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ نواز لیگ ہر قیمت پر سیاسی تصادم چاہتی ہے،تانے بانے ملنے شروع ہو گئے،سازشیں سامنے آ رہی ہیں شریف فیملی اپنے بچھائے ہوئے جال میں خود ہی پھنس رہی ہے،کڑیوں سے کڑیاں مل رہی ہیں، کئی چہرے بے نقاب ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا کہ مریم بی بی خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتی ہیں۔الزامات لگانے والوں کو سچ سننے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہر معاملے

میں حکومت کو شامل کرنا نواز لیگ کاطے شدہ منصوبہ ہے۔ سید صمصما م بخاری نے کہا کہ نواز لیگ سیاسی مقاصد کیلئے تاجروں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔حکومت نے تا جر برادری سے پہلے بھی مذاکرات کیے،ا ب بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنا ضروری تھے کیونکہ ملک و قوم کو قرضوں کے گرداب سے ہمیشہ کیلئے نکالنے کا وقت آگیا ہے۔ قوم کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کے اصول پر اب آگے بڑھنا ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…