اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے معروف صحافی جاوید چودھری کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ”حاصل بزنجو کو چیئرمین سینٹ بنایا جائے یا پیراشوٹ سے اترنے والے سنجرانی کو برقرار رکھا جائے کیا فرق پڑتا ہے؟ حاصل بزنجو اور ان کی جماعت کو بلوچستان میں فوج کا خفیہ ہتھیار سمجھا جاتا ہے، یہ واحد جماعت ہے جس کا کوئی بھی کارکن نہ کبھی گرفتار ہوا اور نہ ہی
اسے جبری گمشدگی کے عذاب سے گزرنا پڑا۔“ واضح رہے کہ جاوید چودھری کے نام سے بنایا گیا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی ہے، معروف صحافی جاوید چودھری کی جانب سے اس ٹوئٹر پیغام کی تردید کی گئی ہے کیونکہ ان کے نام سے بنایا گیا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہی جعلی ہے۔ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ https://twitter.com/JavedChOfficial?s=08 کے نام سے ہے۔ لہٰذا اس جعلی ٹوئٹ کی تردید کی جاتی ہے کہ اس کا تعلق معروف صحافی جاوید چودھری سے نہیں ہے۔