اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سکینڈل کے اصل کردار کا پتہ چل گیا، طارق محمود نامی ملتان کے رہائشی نے یہ مبینہ ویڈیو بنائی، ملتان کے علاقے ابدالی روڈ پر فوارہ چوک کے قریب اس کا”طارق ٹی وی سینٹر“ ہے، جج ارشد ملکجب ملتان میں تعینات تھے اس موقع پر
اس دوران طارق محمود نے یہ مبینہ ویڈیو بنائی، ٹی وی ذرائع کا کہناہے کہ طارق محمود کا بڑا بھائی سمگلنگ کیس میں گرفتار رہ چکا ہے، طارق محمود بھی الیکٹرونکس اشیاء کی سمگل میں ملوث ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ طارق مختلف شخصیات و سرکاری افسران کے ساتھ ”معاملات“ کرنے میں ماہرہ سمجھا جاتا ہے۔