لاہور(این این آئی)کستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شیدا ٹلی کے جھوٹوں سے اب کچھ نہیں بدلے گا، عوام حقائق جان چکے ہیں کہ شیدا ٹلی بھی اس سازش میں شامل ہے جس نے جج کو دھمکایا اور دبا ؤڈالا اس لئے اس کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ وزیر ریلوے کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ وہ شور کر رہا ہے جو سازش میں شامل تھا۔عدلیہ اور
اداروں کی خودساختہ ترجمانی کرنے والا اداروں کی بدنامی کررہا ہے، کوئی نوٹس لینا والا ہے؟۔جھوٹوں کو فرق نہیں پڑتا لیکن ایسے ترجمان اداروں کی عزت، ساکھ اور وقار مجروح کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ نالائق اعظم کا چپڑاسی قاتل بن چکا ہے،چپڑاسی بتائے کہ دس ماہ میں 80 ریل حادثات پر استعفیٰ کب دے گا، نالائق اعظم کب استعفیٰ لوگے؟چپڑاسی بادشاہ کا نام لے ڈرامے بازی نہ کرے۔