بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکس نفاذ کے خلاف انجمن تاجران پاکستان کی اپیل پرملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال،بعض علاقوں تاجروں کی ہڑتال ناکام، تاجر دھڑوں میں تقسیم ہو گئے

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کراچی /لاہور /پشاور (این این آئی)اضافی ٹیکس اور اس حوالے سے حکومتی پالیسی کیخلاف انجمن تاجران پاکستان کی کال پر ملک بھر کے تاجر وں کی جانب سے ہڑتال کی گئی جس کے باعث کراچی، لاہور اور پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انجمن تاجران، تاجر ایکشن کمیٹی اور صدر طارق روڈ الائنس کی کال پر مارکیٹیں اور چوٹی بڑی دکانیں بند رہیں۔

سندھ میں ٹھٹھہ، نوابشاہ، حیدرآباد، گھارو، دھابے جی، گجو، مکلی اور میرپور ساکری میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،ہڑتال کے باعث کراچی، حیدرآباد اور سکھر جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہی۔گوجرانوالہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ، وطنی، نوشہرو فیروز، وہاڑی، میاں چنوں راولپنڈی، خانیوال، غلہ منڈی اور سبزی منڈی میں بھی بازار مکمل طور پر بند رہے،قصور، راجن پور اور شورکٹ میں بھی انجمن تاجران کی جانب سے ٹیکسز کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ملتان میں آل پاکستان انجمن تاجران، ٹریڈرزالائنس، چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کی جانب سے ہڑتال کی کال پر کاروبار بند رہے۔ملتان کے علاقے گھنٹہ گھر،حسین آگاہی،گلگشت، ممتازآباد، گلشن مارکیٹ میں تمام دکانوں پر تالے لگے دکھائی دیئے،ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تاجر برادری کی جانب سے ٹیکسس میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، ٹانک اور حویلیاں میں بھی پاکسان انجمن تاجران کی کال پر مارکیٹیں اور چھوٹی بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ٹیکسز کے خلاف تاجروں کی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے باعث آبپارہ، سپر، جناح سپر،م یلوڈی، کراچی کمپنی، جی ٹین اور جی الیون سمیت تمام کاروباری مراکز بند رہے۔دوسری جانب لاہور میں ہڑتال کے معاملے پر تاجربرادری دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، اور انجمن تاجران اور پاکستان ٹریڈرز الائنس نے علیحدہ علیحدہ دھڑے بنا لیے۔

پاکستان ٹریڈرز الائنس ہال روڈ، مال روڈ، لبرٹی مارکیٹ، بیڈن روڈ، اچھرہ، فیروزپورروڈ، صرافہ مارکیٹ اور جیل روڈ پر دکانیں بند رہیں جبکہ انارکلی، بادامی باغ، منٹگمری روڈ، میکلوڈ روڈ، نکلسن مارکیٹ اور شاہ عالم مارکیٹ میں کاروبار جزوی کھولنے کا اعلان کیا گیا۔کیمسٹ ریٹیلرز نے مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رکھنے کا عندیہ دیا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 جولائی تک ہڑتال مؤخر کر دی ہے۔ملک بھر کی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں 13 جولائی کو تاجروں نے ہڑتال کی کال دی تھی، جس پر کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفاقت نے عوام کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں آگاہ کیا تھا کہ کل اسلام آباد میں کاروبار معمول کے مطابق چلے گا کیونکہ اسلام آباد چیمبر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر نے اپنے آپ کو اسلام آباد میں کل کے کسی قسم کے احتجاج سے لا تعلق کر لیا ہے۔ان کے اس پیغام پر اسلام آباد میں بعض جگہوں پر جزوی ہڑتال دیکھنے کو آئی اور بعض جگہ مکمل مارکیٹیں بند تھیں۔ اس طرح ہڑتال کا پورے ملک میں ملا جلا رجحان رہا، بعض علاقوں میں مکمل ہڑتال دیکھی گئی اور بعض میں جزوی ہڑتال دیکھی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…